سٹی 42 : پی آئی اے روڈ پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ، فوڈ پوائنٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا۔ جس کے بعد فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ابتدائی تفتیش کر کے رپورٹ ڈی جی فوڈاتھارٹی کو پیش کر دی۔
فوڈ پوائنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ساتھ ہی فوڈ پوائنٹ بھی بند کردیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 3بچوں نے لوڈڈ فرائز کھائے جس سے بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی، والدین کی جانب سے 2بچوں کا مکمل علاج معالجہ نہ کروانے پر وفات ہوئی، 1بچہ صحت یاب ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ کے بے حد اصرار پر بھی 2بچوں کو داخل نہ کروایا گیا، تشویشناک حالت میں بچوں کو 2 دن بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خوراک کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، زیرو ٹالرینس ہے۔