ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  

 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی ہسپتالوں کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا، جس کے مطابق ایمرجنسی، آئی سی یو، چلڈرن نرسریز، داخلی اور خارجی راستے، ویٹنگ ایریاز سمیت ہر مقام پر کیمرے نصب کیے جائیں، ان سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج 40 روز تک محفوظ رکھی جائے۔

مراسلے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج صرف قانونی وجوہات پر حوالے کی جائے گی۔ کیمرے نصب کرتے ہوئے مریضوں کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے گا ۔