ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان رینجرز پنجاب میں 598 بھرتیوں کا آغاز ہوگیا

پاکستان رینجرز پنجاب میں 598 بھرتیوں کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان رینجرز (پنجاب) نے 598 آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کر دیا، ملک بھر سے اہل امیدوار 27 اگست 2025 تک درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواستیں لاہور،منڈی بہاؤالدین،رحیم یار خان،بہاولپور میں واقع ریکروٹمنٹ سنٹرز میں جمع کرائی جا سکتی ہیں.بھرتی میں مختلف صوبوں اور علاقوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جن میں  پنجاب کی  299 آسامیاں،خیبرپختونخوا کی 69 آسامیاں،سندھ (شہری) کی45 آسامیاں،بلوچستان کی 36 آسامیاں،آزاد کشمیر کی 12 آسامیاں،گلگت بلتستان کی 6 آسامیاں ہیں۔
امیدواروں کا تعلیمی معیار اور جسمانی فٹنس، پاکستان رینجرز کے طے شدہ معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے۔