ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رضا مراد انتقال کر گئے؟ سوشل میڈیا پر موت کی افواہ وائرل

رضا مراد انتقال کر گئے؟ سوشل میڈیا پر موت کی افواہ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی سینئر اداکار رضا مراد کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر زور پکڑتی جا رہی ہے جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا میں ایک رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر رضا مراد کے انتقال کی افواہ پھیل گئی، جس کے بعد ان کے چاہنے والوں میں غم و غصہ کا سماں رہا۔ تاہم اداکار کی موت سے متعلق یہ خبریں پہلی بار نہیں وائرل ہوئیں اور پچھلے کئی مواقع پر بھی ایسی جھوٹی اطلاعات گردش کرتی رہی ہیں۔

کچھ مداح اس خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے افواہ گردان رہے ہیں اور اداکار کی صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں جبکہ کچھ دیگر مداحوں نے اس خبر کو سچ مان کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اب تک رضا مراد کے اہل خانہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے خبر کی تصدیق یا تردید ممکن نہیں ہو سکی۔