ویب ڈیسک: ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
شہر قائد میں جان بچانے والی ادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں، ہومیو پیتھک کی دوائیں بھی 20 سے 25 فیصدمہنگی ہوگئیں۔ اس حوالے سے فارمسسٹ کا کہنا ہے کہ جرمنی سے امپورٹ کی گئی دوائیں 25 فیصد جبکہ لوکل ادویات 20 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں۔ مائیگرین کی دوا 750 سے 980 روپے کی ہوگئی جبکہ بچوں کے دانت کی دوا بائیوپلاسجن 465 سے 565 کی ہوگئی ،اسی طرح اورینٹک دوا 600 سے 800 کی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ جہاں ایک طرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں دوسری طرف عوام کے لئے دوائیں خریدنا بھی مشکل ہوگیا ۔