سی ٹی او کا ون وے کی خلاف ورزی پر  زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

 سی ٹی او کا ون وے کی خلاف ورزی پر  زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہوربھر میں آج سے ون وے کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائےگا ،سی ٹی او مستنصر فیروز نے حکم جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر  کا کہنا ہےکہ لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی 190 ٹیمیں شہر کے مختلف چوراہوں پر آج ون وے کی خلاف ورزی کنٹرول کرنے کے ساتھ 2 ہزار جرمانہ کرینگی۔ سی ٹی او  کا کہناہےکہ ون وے کی خلاف ورزی پر  زیرو ٹالرنس پالیسی کا حکم دے دیا گیا۔ون کی خلاف ورزی لاہور میں ٹریفک بلاک اور حادثات کی  بڑی وجہ ہے۔

 سی ٹی او  کا مزید کہنا ہےکہ سرکاری و نجی ملازم سب کے فوری چالان کیے جائینگے۔