لاہور بورڈ کا رزلٹ، لڑکے بازی لے گئے

لاہور بورڈ کا رزلٹ، لڑکے بازی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ کے جماعت نہم کے رزلٹ میں  کئی سال بعد  فیل ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی پوزیشنوں کی دوڑ میں بھی لڑکے لڑکیوں پر بازی لے گئے۔

مجموعی طور پر صرف 49 اعشاریہ 60 فیصد طلبہ پاس ہوئے اور فیل ہونے والوں میں لڑکوں کی تعداد لڑکیوں سے زیادہ نکلی تاہم بورڈ میں سب سے زیادہ نمبر لینے میں بھی لڑکے لڑکیوں سے آگے رہے۔ زین العابدین اور ذیشان دوونوں نے 555 میں سے 553 نمبر حاصل کئے اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور بورڈ کے نہم کے امتحانات مین دو لاکھ 95 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہوئے تھے جن میں سے نصف سے کم پاس ہو سکے۔