ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک  ڈاؤن

پولیس،کریک ڈاؤن،غیر قانونی اسلحہ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی ، لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ایک ماہ میں 346 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود تھا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق ایسے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے اسی کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 29رائفلز اورگنز،01 کلاشنکوف،295 پسٹلز اور ریوالور،ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں ۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ناجائز اسلحہ کے خلاف ایکشن میں تیزی لائی گئی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آرمز ترمیمی آرڈیننس کے تحت 346 مقدمات درج کئے گئے۔