سٹی42:لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 2 نئے مریض رپورٹ جبکہ پنجاب بھر میں سے 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
گرمی کی بڑھتی شدت کے باوجود ڈینگی کا وار تھم نہ سکا ۔گنگارام ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا 1 مریض زیر علاج ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 339 مختلف مقامات سے ڈینگی لاورا بھی برآمد ہوا۔رواں سال سے اب تک شہر میں ڈینگی کے 31 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 76 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گرمی کے موسم میں احتیاط برتیں، آئندہ3 ماہ ڈینگی کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔محکمہ صحت نے کہا کہ ڈینگی محکمہ صحت یا ضلع انتظامیہ اکیلے ختم نہیں کرسکتی، شہری ڈینگی کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں، گھر،چھت اور اپنے علاقوں پر کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔