ماہرہ خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب

ماہرہ خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انسانی ہمدردی اور یکساں حقوق کے فروغ کی سرگرمیوں میں کام کرنے والی ماہرہ خان نے خود پر طنز کرنے والوں کو جواب دے کر خاموش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں  گھریلو  مصروفیات میں مصروف ہیں،مگراس سے یہ اندازہ لگانا کہ وہ ملکی حالات سے بےخبر ہیں غلط ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر شوبز ستاروں نے اپنی تمام سرگرمیاں ترک کرتے گھروں میں خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا تاکہ مہلک وباء سے محفوظ رہا جاسکے، وقت گزارنے اور اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہنے کے لئے سوشل میڈیا کاسہارا لیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان بھی مداحوں کے ساتھ اپنی مصروفیات کے ساتھ ساتھ کورونا مہم کے ذریعے کورونا سے بچاؤ کا پیغام دیتی نظر آئیں، گزشتہ روز ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے ایک گانے کو شیئر کرتے ناقدین کو آئینہ دکھادیا، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کے بالی ووڈ کے گانے کے بول شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو پیغام دے دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ارے میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپنے کام سے کام رکھیں۔‘

View this post on Instagram

????????‍♀️

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

یاد رہے کہ انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر ماہرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نہایت ہی غیرمعمولی کام کررہا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے والے لوگوں کی زندگی محفوظ بنانے اور بہتری لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار برصغیر کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ماہرہ خان پاکستانی فلم انڈسٹری سمیت بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی یکساں مقبول ہیں اور بھارت میں ان کے کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں جن میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سمیت متعدد فنکار شامل ہیں، ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘میں کام کرکے بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer