سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے.
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدرمملکت کا اولڈ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ آصف علی زرداری سپیکر ملک محمد احمد خان سے اُن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کیلئےبھی جائیں گے ۔