ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 میٹرک امتحانات کے دوران کبوتر اڑانے سے منع کرنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی

 میٹرک امتحانات کے دوران کبوتر اڑانے سے منع کرنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کراچی میں ایک لڑکے نے خودکشی کر لی۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسےامتحانات کے دوران کبوتر اڑانے سے منع کیا تھا۔متوفی  میٹرک کا طالبعلم تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفر زون کی پولیس نے بتایا ہے کہ بفرزون سے ایک میٹرک کے سٹوڈنت کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اس لڑکے کے والدین نے بتایا کہ  بچے کے میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے۔  انہوں نے بچے کو امتحانات کےدوران کبوتراڑانے سےمنع کیا تھا۔والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نےوالدین کی جانب سےکبوتربازی سےروکنےپردلبرداشتہ ہوکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ 

 متوفی برہان الدین  میٹرک کا طالبعلم تھا۔  اس نےگھرکی چھت پرکبوتررکھےہوئےتھے۔ متوفی کبوتر اڑانے چھت پرگیا،والدین نےامتحانات کی وجہ سےمنع کیا۔ والدین کی سرزنش پرطالب علم دلبرداشتہ ہوکر اپنےکمرے میں جاکر پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔
 
دیگر کیٹیگریز:جرم و سزا
ٹیگز: