ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ، آل راؤنڈر نے آئی سی سی کو اپنے تحریری مؤقف سے آگاہ کر دیا

 محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ، آل راؤنڈر نے آئی سی سی کو اپنے تحریری مؤقف سے آگاہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے آئی سی سی کو اپنے تحریری مؤقف سے آگاہ کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی معاملے کی انکوائری کر رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران محمدنواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے اور وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔

 واضح رہے کہ الزام ثابت ہونے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز  پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔