سٹی 42 : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین معصوم بچوں کے قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین بچوں کے قتل پر فوری رپورٹ طلب کرلی۔ مریم نواز نے معصوم بچوں کے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے سفاکانہ قتل کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے ، معصوم بچوں کے قتل کے زمہ دار قانونی کارروائی اور کڑی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مقتول بچوں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی ، صبر کی دعا کی۔