ذاہد چودھری: صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے لیے خریدے گئے سینکڑوں ایئرکنڈیشنرز تاحال نصب نہ کیے جا سکے، جس کے باعث مریضوں اور عملے کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دستاویزات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے جون 2024 میں 2300 دو ٹن اور 1500 چار ٹن کے ایئرکنڈیشنرز خریدے، جن پر مجموعی طور پر ایک ارب 57 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
تاہم خریداری کے باوجود 450 ایئرکنڈیشنرز جو ہسپتالوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں، ابھی تک نصب نہیں ہو سکے، جبکہ مزید 255 یونٹس محکمہ کے ویئر ہاؤس میں پڑے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 700 ایئرکنڈیشنرز تنصیب کے منتظر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرا موسم گرما شروع ہونے کے باوجود ان ایئرکنڈیشنرز کو فعال نہ کیا جا سکا، جس سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔