بااثر افراد کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، مقدمہ درج

Torture
کیپشن: Torture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غازی آباد (عرفان ملک) شہر میں منظم بدمعاشوں کے گروہ سرگرم، نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد بااثر افراد نے برہنہ کر کے تشدد کیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو نشر کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزمان تاحال گرفت میں نہ آسکے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بااثر افراد کے ہاتھوں مظلوم و محکوم پر ظلم و تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں بااثر افراد نے نوجوان لڑکے کو اغوا کر لیا اور اغوا کی وجہ صرف اپنی دھاک بٹھانا تھی، اغوا کاروں نے غازی آباد سے نوجوان کو اس وقت اغوا کیا جب وہ گھر کے قریب واک کر رہا تھا، اغوا کرنے کے بعد بااثر افراد نے چوبیس سالہ نوجوان رانا ثوبان کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور دوران تشدد نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی۔

 پولیس نے نوجوان کو اغوا کرنے پر جازل کھوکھر اور ججی کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان نے رانا ثوبان کو تشدد کر کے چھوڑ دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer