ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 2818 مقدمات درج

لاہور کے تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 2818 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈولفن سکواڈ کام آیا نہ پولیس رسپانس یونٹ، لاہور میں ڈاکو راج برقرار ہے ۔
رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 2818 مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 652 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سٹریٹ کرائم کی 637 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 600 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سٹی ڈویژن میں 352، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 336 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائم کی 241 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔