ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنےکے واقعہ میں اہم پیشرفت

3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنےکے واقعہ میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسامہ ملک: سپر ہائی وے میمن گوٹھ ناگوری سوسائٹی سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنے کا واقعہ، مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ خواجہ گرو خواجہ سرا ظفر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،  مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ہم سب خواجہ سرا ایک ہی علاقے میں مختلف کمروں میں رہائش پذیر تھے۔

ہمیں بذریعہ واٹس ایپ معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھ الیکس۔ جیئل اور اسما کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے، تینوں خواجہ سراؤں کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔ 

واقعاتی شواہد کی مدد سے قاتلوں کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں، خواجہ سراؤں کے قتل کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں،قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔