جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں جلوس، بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول کی شرکت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہداقبال رانا: گوجرانوالہ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کو شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں جاری، ادارہ تنظیم الاسلام کی جانب سے درگاہ ابولبیان سے مشعل بردار جلوس نکالا گیا،جلوس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

 گوجرانوالہ میں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جلوس کی قیادت جانشین ابوالبیان حضرت علامہ مولانا پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کی،مشعل بردار جلوس میں برقی قمقموں اور مشعلوں سے مزین گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی،جلوس میں فرزندان اسلام درودوسلام کانذرانہ پیش کرتے ہوئے شریک ہوئے,سرکار کی آمد مرحبا مرحبا کے بلندوشگاف نعرے لگاتے رہے۔

 درگاہ ابوالبیان سے شروع ہونے والامشعل بردار جلوس نگار پھاٹک سے ہوتا ہوا واپس درگاہ ابوالبیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے شرکاء کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر جانشین ابوالبیان حضرت علامہ مولانا پیر محمد رفیق احمد مجددی نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ماہ ربیع الاول خوشیوں اورمسرتوں کا پیغام ہے، نبی کریم ﷺ کی ولادت سے ظلمت کے بادل چھٹ گئے اور سسکتی ہوئی انسانیت کوامن وسلامتی ملی۔