سٹی 42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 289چٹریفک حادثات رپورٹ۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 289ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 292 افراد زخمی ہوئے۔113 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔179 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔