صنعتی سیکٹر اور ٹیوب ویلز کو لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

صنعتی سیکٹر اور ٹیوب ویلز کو لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شا ہد سپرا :لیسکو کی جانب سے صنعتی سیکٹر اور ٹیوب ویلز کو لاکھوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف،صارفین کو 55 ہزار سے لیکر 1 لاکھ یونٹس تک اووربلنگ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اووربلنگ کی وجہ سے نہ صرف بلوں کی ادائیگی نہ ہوئی بلکہ کنکشن بھی منقطع ہونے لگے ہیں ،شہر اور مضافات کے علاقوں میں صارفین کو اووربلنگ کی گئی ہے۔
نیپرا کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لئے صارفین کو زائد یونٹس چارج کئے گئےہیں،زائد یونٹس چارج ہونے سے صارفین کے بلوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہو گیا  ہے،نیپرا نے لیسکو کو9 فیصد تک لائن لاسز مرتب کرنے کا ہدف دے رکھا ہے،لیسکو کے اس وقت لائن لاسز 11 اعشاریہ 3 فیصد تک ریکارڈ کئے گئے ہیں۔