عدالت میں واٹر پلانٹ کا افتتاح جج نے نہیں چوکیدار نے کیا

عدالت میں واٹر پلانٹ کا افتتاح جج نے نہیں چوکیدار نے کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کی ماتحت  لاڑکانہ کی سرکٹ کورٹ  میں واٹر پلانٹ کا افتتاح چوکیدار کے ہاتھوں کرا کے سندھ عدلیہ  نے مثال قائم کردی۔
رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ سرکٹ کورٹ کی عمارت میں نوتنصیب شدہ آر او واٹر پلانٹ کا افتتاح عدالت کے سب سے سینئر اہلکار جو دیدارعلی سانگی چوکیدار ہیں نے کیا۔ اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان جسٹس عمر سیال اور جسٹس عبدالمبین لاکھو بھی موجود تھے ۔فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں دیگر ضلعی حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے عدلیہ کی جانب سے اس اقدام کو سراہا اور دیگر اداروں کو بھی تقلید کا مشورہ دیا ہے۔