ڈی جی ایل ڈی اے کے اختیارات کا استعمال افسران کو مہنگا پڑگیا

ڈی جی ایل ڈی اے کے اختیارات کا استعمال افسران کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ڈی جی ایل ڈی اے کے اختیارات کیوں استعمال کئے؟ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑنے ایل ڈی اے کے چھ بڑے افسران کو اظہار ناراضی کا لیٹر تھما دیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے حکم پر ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اعجاز خلیق رزاقی، ایڈیشنل ڈی جی ای اینڈ کے عثمان غنی، چیف میٹرو پولٹین پلانر ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کو اظہار ناراضی کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔

ماتحت افسران کو از خود اضافی چارج سونپنے اور ون سٹیپ تعیناتی پر نوٹس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر کے دفتر سے شکایات ڈی جی کو پہنچیں تھیں۔ کچھ روز قبل چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا تھا۔

واضح رہے ڈی جی نے ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام افسران کو ٹرانسفر پوسٹنگ میں مداخلت سے روک رکھا ہے۔