سینما مالکان کی شامت آگئی

سینما مالکان کی شامت آگئی

( زین مدنی ) محکمہ ایکسائز نے سینما گھروں سے ٹیکس وصولی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹیکس انسپکٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دیں، سینما مالکان کو ای ڈی فور رجسٹر ترتیب کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

2012 کے بعد اب 2019 میں سینما گھروں سے ٹیکس وصولی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ سینما گھروں پر ٹیکس کی معافی کے بعد 2016 میں دوبارہ سے ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری ہوئے لیکن تین سال تک التواء کا شکار رہے۔ اب محکمہ ایکسائز نے دوبارہ سینما گھروں سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے تیاریاں شروع کرکے ٹیکس انسپکٹرز کی ڈیوٹیاں باقاعدہ طور پر لگادی ہیں۔

سبھی انسپکٹرز نے سینما مالکان کو ای ڈی فور رجسٹرز بھی ترتیب دینے کا کہہ دیا ہے۔ دوسری جانب سینما مالکان موجودہ حالات کے پیش نظر ٹیکس دینے سے کترا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر لیا جائے گا یا فکس ٹیکس کی وصولی ہوگی۔