طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ،دریائے روای میں پانی کی سطح بلند ،سیلاب آنے کا خطرہ

طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ،دریائے روای میں پانی کی سطح بلند ،سیلاب آنے کا خطرہ
کیپشن: City42 - Lahore, Rain Flood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی جس سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق باغوں کے شہر کا موسم تو سہانا ہو گیا مگر محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دنوں تک طوفانی بارش کی پیش گوئی بھی کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح کا انحصار بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔

دریائے راوی کے کنارے رہائش پذیر جھونپڑی والوں کو بھی ہٹانے کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق راوی کنارے تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن جلد کیا جائے گا۔سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچا جا سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer