لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنےکامعاملہ شدت اختیارکرگیا

لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنےکامعاملہ شدت اختیارکرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ،ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو تالے لگا دیئے، مریض دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کر نے کا معاملہ پیش آیا، انکوائری رپورٹ پیش ہوئی تو ا نتظامیہ کی نااہلی پر ایم ایس اورپرنسپل کومعطل کردیا گیا، مگراس اقدام نے بھی ینگ ڈاکٹرز کوہڑتال ختم کرنے پرآمادہ نہ کیا،تمام بڑے ہسپتالوں میں آج بھی او پی ڈیز بند رہے،اس موقع پرینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ آئے دن اس طرح کے معاملات پیش آتے ہیں، ہڑتال کرنا نہیں چاہتے،اگران مسئلوں کا مستقل خاتمہ چاہتے ہیں تو قانون سازی کریں بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے۔

اوپی ڈیز بند ہو نے پر دور دراز سے آئے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے،انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اورانتظامیہ کی جنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے،ایک طرف محکمانہ کارروائیاں تو دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات اور مطالبات ،شہر سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے معمول کے مریضوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer