سٹی 42: پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
فرید احمد ڈی جی پی آر تعینات،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ سید طاہر رضا ہمدانی سے ڈی جی پی آر کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
محمد سلیم کو ڈی جی انسپکشن پبلک پراسیکیوشن تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری پنجاب ایگریکلچر کمیشن افضال احمد قمر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد فیصل عطا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکریڈیشن اتھارٹی لگا دیا گیا۔
جہانگیر احمد وڑائچ کی خدمات ڈی جی پی ایچ اے کے حوالے کردی گئیں،جواد حیدر شاہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیئے گئے۔
خرم بشیر کی خدمات ڈی جی پنجاب پی ایچ اے کے حوالے کر دی گئیں،حیدر عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منڈی بہاؤالدین لگا دیا گیا۔محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کر دیا گیا۔
سلمان احمد کو ڈپٹی سی او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لگا دیا گیا۔مدثر عارف کو اے ڈی سی جی میانوالی تعینات کر دیا گیا۔عامر شاہین رانجھا کی خدمات ڈی جی پنجاب پی ایچ اے کے حوالے کردیں ۔
بلال شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیا،علی عاطف کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے بہاولپور لگا دیا گیا،محمد عظیم شوکت کو ایم ڈی واسا مری تعینات کر دیا گیا۔
