سٹی 42: لاہور کے منتخب ہسپتالوں میں ڈائیلائسز سنٹرزکےقیام کی سکیم ، ہسپتال کے ساتھ بلڈ بنکس اور تشخیصی لیب کے ساتھ ساتھ مڈوائفری اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی گئی .
صحت کےشعبےمیں4ارب15کروڑ50لاکھ کی نئی سکیموں کی تجویز آئی ہے ۔ محکمہ صحت و آبادی کی 11 نئی سکیمیں آئندہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ۔
لاہور کے منتخب ہسپتالوں میں ڈائیلائسز سنٹرزکےقیام کی سکیم بھی شامل ہے ۔تمام نئے بلڈ سنٹرز کے ساتھ ہسپتال بلڈ بینکس منسلک کیے جائیں گے۔
مریم نوازہسپتال اورہیلتھ کلینکس کی کارکردگی بہتربنانےکیلئےسولرائزیشن ، منصوبہ شامل ہے ۔ پنجاب میں تشخیصی لیب اور توسیع کی سکیم بھی تجویز میں شامل ہے ۔سکول آف نرسنگ اورمڈوائفری میں اپ گریڈکرنےکی تجویز شامل ہے ۔
شیخوپورہ، وہاڑی، لیہ اور میانوالی میں ریجنل بلڈ سنٹرزکےقیام کی منظوری کی سفارش کی گئی ۔ سرجری اور اتحادی شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے خصوصی فنڈ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ۔
چھ ڈی ڈی پی سکیموں کو فعال بنانے کیلئے جدید آلات اور فرنیچر کی فراہمی کی تجویز دی گئی ۔ صوبے کے ثانوی ہیلتھ کیئر مراکز کی ریویمپنگ کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔
تمام منصوبوں پر 4 ارب 15 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کابینہ کی منظوری کے بعد منصوبے آئندہ مالی سال میں شروع کیے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App