علی ساہی:پنجاب پولیس کی سموگ، آلودگی کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کے 'سموگ سے پاک صوبہ پنجاب' کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران 824 مقدمات درج ،775 ملزمان گرفتار کیا گیا۔
لاہور میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں 41 ملزمان کو گرفتار کر کے، 34 مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں کے چالان،24ہزارسےزائد گاڑیوں کو بند ، 283 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔
آئی جی پنجاب نےشاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز و دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن میں تیزی کاحکم دے دیا ۔
آئی جی پنجاب کے مطابق سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔