ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر بھر میں 260 ٹریفک حادثات رپورٹ

شہر بھر میں 260 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا،  مختلف علاقوں میں 260 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔  ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 260 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 264 افراد زخمی ہوئے، 168 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ  96 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔