مہنگائی کے ستائے عوام کو نادراسنٹر نے بھی لوٹنا شروع کردیا

Nadra staff looting the public due to lack of awareness
کیپشن: Nadra
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)شملہ پہاڑی میں قائم نادرا میگا سنٹر کا عملہ سادہ لوح شہریوں کو چونا لگانے لگا،پہلی مرتبہ نارمل قومی شناختی کارڈ کا اجراء مفت ہونے کے باوجود شہریوں سے 700روپے فیس وصول کی جانے لگی۔

لاہور میں پہلی مرتبہ نارمل قومی شناختی کارڈ کا اجراء مفت ہونے کے باوجود شہریوں سے 700روپے فیس وصول کی جانے لگی،سائلین کے مطابق نادرا میگا سنٹر کے انفارمیشن کاونٹر پر درست معلومات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جبکہ نادرا سنٹر میں کہیں بھی قومی دستاویزات کی فیسیوں سے متعلق معلومات آویزاں نہیں کی گئی ہیں۔

مہنگائی کے ستائےشہریوں نے شکوہ کیا کہ نادرا کا عملہ کمیشن کے چکر میں قومی دستاویزات کی فیسوں کی معلومات آویزاں نہیں کرتا تاکہ زیادہ افراد ایگزیکٹیو فیسوں کے ساتھ دستاویزات کا اجراء کروائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر میگا سنٹر نواز اظہر اور انفارمیشن کاؤنٹر پر موجود عملہ کا مفت کارڈ کے اجراء پر متضاد موقف بھی سامنے آیا۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer