کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا پتھراؤ؛ دو پولیس اہلکار شہید

two police man died
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک/عابد چودھری)لاہورمیں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے پتھراؤسے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، واقعہ میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،کالعدم تنظیم کےکارکنوں کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے،پولیس نے کارکنوں کو توڑ پھوڑاورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے روکا۔

22 اکتوبر 2021 کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ اسلام آبا دکی طرف روانہ ہوچکا ہے، ترجمان آپریشنز ونگ کا کہناتھا کہ ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سےپولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں  02 اہلکار شہید ہوگئے ہیں،شہید خالد جاویدچوکی میئو گارڈن اورایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا کہناتھا کہ متعدد اہلکار زخمی جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،شرکاء کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے، توڑ پھوڑ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا،مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،پتھراؤبھی کیا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا مزید کہناتھا کہ ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کے لئے ڈٹ کے کھڑے ہیں، پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer