امریکا کا ہائپرسونک میزائل کا ’کامیاب‘ تجربہ

US 'successful' hypersonic missile test
کیپشن: Hypersonic missile
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکا نے ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 
امریکی بحریہ کے ایک بیان کے مطابق ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کا تجربہ بدھ کے روز ورجینیا میں ناسا کے ویلوپس نامی ایک تجرباتی اڈے پر کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بحریہ کے ڈیزائن کردہ عام ہائپرسونک میزائل کی تیاری کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہوتے ہیں۔ بیلسٹک میزائل کے برعکس یہ فضا میں نچلی سطح پر چل سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ان سے دفاع کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ چین اور روس ہائپر سونک میزائل پہلے ہی تیار کرچکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر