وہ پھل جو شوبز شخصیات کا فیورٹ ہے؟

وہ پھل جو شوبز شخصیات کا فیورٹ ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خواتین اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے جلد پر بہت توجہ دیتی ہیں،اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے جہاں صحت کا اچھا ہونا ضروری ہے تو اچھی کریموں کا استعمال بھی ضروری ہے،مارکیٹ میں ایسی کریمیں موجود ہے جو ایک انسان کو خوبصورت بنانے کے بجائے بد صورت بنا دیتی ہیں،ایسی غیر معیاری کریموں سے بچنا چاہئے،ہم آپ کو ایسا پھل بتاتے ہیں جو سیلبرٹیز کا فیورٹ ہے،یہ جلد کو خوبصورت بھی بناتا ہے اور انسان کو تروتازہ بھی رکھتا ہے۔

خوبصورتی میں خوراک کا کردار  بھی بے حد اہم ہے اور اکثر ملکی وغیر ملکی سلیبرٹیز  اپنی خوراک کے انتخاب کے حوالے سے بڑی حساس ہوتی ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک خاص پھل " ایواکاڈو" خوبصورتی میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے "سلیبرٹیز فیورٹ فروٹ" بھی کہا جاتا ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ پھل سلیبرٹیز کیلئے کیوں اہم ہے؟ ایواکاڈو کو بطور سلیبرٹی فیورٹ فروٹ جاننے کے بعد یہ سوال کئی ذہنوں میں اٹھ سکتا ہے بالآخر اتنے پھلوں کی موجودگی کے باوجود ایواکاڈو کو ہی یہ مقام کیوں حاصل ہے؟اس سوال کا بہت خوبصورت جواب آسٹریلین ماڈل میرانڈاکیر کچھ عرصہ قبل اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے دے چکی ہیں۔

میرانڈا کا کہنا ہے کہ "میں طویل عرصے سے بطور روزمرہ غذا ایواکاڈو کا استعمال کر رہی ہوں بطور ایواکاڈو وکیل یہ کہہ سکتی ہوں کہ ایواکاڈو حیاتین ، معدنیات اور اچھی چکنائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میرا رات کا کھانا ایواکاڈو سلاد پر ہی مشتمل ہوتا ہے ۔"ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن بھی ایواکاڈو کو ناشتے میں باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں۔


ایواکاڈو میں پروٹین، اومیگا3 فیٹی ایسڈ سمیت 20 غذائی اجزاء مثلاً پوٹاشیم، وٹامن ای، وٹامن بی اور فولک ایسڈ شامل ہوتے ہیں۔درمیانی سائز کا آدھا ایواکاڈو 138کیلوریز اور 14.1 گرام (مونوسیچیوریٹڈ) چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس کا باقاعدہ استعمال انسانی جسم سےکولیسٹرول کم کرکے انسان کو صحت مند رکھنے کا باعث بنتا ہے۔


ایواکاڈو کا پھل کیروٹینائڈ سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ وہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہیں جو انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتے ہوئے قلبی بیماریوں اور کینسر کے خلاف مزاحمت کا کام کرتے ہیں، ایواکاڈو نہ صرف اچھی چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے بلکہ چمکدار اور جاذب نظر جلد کی تکمیل کے لیے ضروری وٹامن ای اور سی کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے سلیبرٹیز ایواکاڈو کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنانے پر یقین رکھتی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer