سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد ندیم سپرا سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے خوشخبری، وفاقی حکومت نے سابق دور حکومت میں مکمل ہونیوالے زیر زمین پائپ لائن کے منصوبوں پر ایک سال بعد کنکشن لگانے کی اجازت دیدی۔

 ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ایک سال بعد پرانے منصوبوں پر کنکشن لگانے کی اجازت دیدی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے زیر زمین پائپ لائن بچھائے تھے تاہم موجودہ حکومت نے برسراقتدار آتے ہی پائپ لائنز کو کنکشن فراہم کرنے سے روک دیا تھا جس کی وجہ سے ایک سال تک کسی بھی صارف کو کنکشن فراہم نہ کیا جاسکا، پابندی کی وجہ سے ہزاروں صارفین کے کنکشن التواء کا شکار ہوئے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے وزیر اعظم فنڈ سے زیر زمین پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کیا تھا، کنکشن لگانے پر پابندی کے بعد ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا، مذکورہ ملازمین شعبہ ڈویلپمنٹ میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer