کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے صوبائی وزیر زراعت کا احسن اقدام

کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے صوبائی وزیر زراعت کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت منڈی کے متاثرین کو کاچھا منڈی میں جلد آلاٹمنٹس کردیں جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور آسٹریلین سینٹر فار انٹر نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے تعاون سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں چھوٹے کاشتکاروں کی بہتری کے لیے آسان قرضہ جات کے حصول بارے رپورٹ لانچنگ تقریب ہوئی، ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 ڈاکٹر یوسف ظفر، چئیرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل، ڈاکٹر جان اسٹین پرجیکٹ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف کوئین لینڈ آسٹریلیا، غالب نشتر صدر خوشحالی بینک، عارف ندیم سی ای او پاکستان ایگریکلچر کوائیلشن، محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھیں۔

صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ زرعی ترقی کے لیے حکومت نے 93 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ گذشتہ حکومت نے 81 ارب 30 کروڑ روپے رکھے تھے۔