ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم  شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ  کے چئیرمین جن یانگشینگ کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیرِ اعظم  شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ  کے چئیرمین جن یانگشینگ نے  لاہور میں ملاقات کی.

ملاقات میں چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ کمپنی پاکستان میں 300 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے بعد 2025 میں کمپنی پاکستان سے 100 ملین ڈالر کے ٹائر برآمد کرنے کے قابل ہو جائے گی اور اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں تقریباً ایک ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی سرمایہ کاری و کاروبار دوست پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کیا. 

سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ کے چئیرمین نے ٹائرز کی سمگلنگ کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات پر وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے اقدام کا خیر مقدم کیا. 

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے. پاکستان میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے. 

اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے.