یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کادھرنا دینےکااعلان

 یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کادھرنا دینےکااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کی شٹر ڈاؤن ہڑتال، مطالبات کے حق میں آج اسلام آباد میں دھرنا بھی دینگے، جنرل سیکرٹری انور وقار کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کی  جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ، حکومت کی جانب سے ملازمین کے مطالبات پورے نہ کی وجہ سے ہڑتال کی یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن ہیڈ آفس کے سامنےبھرپور احتجاج کیا گیا، جنرل سیکرٹری انور وقار کا کہنا تھا کہ  انہوں نے حکومت کے سامنے دس مطالبات رکھے تھے جن میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر رکھے ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج بھی شامل تھا ، حکومت نے ان کو پورا نہیں کیا جس کی بنا پر آج لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی ملازمین دھرنا دے رہے ہیں ۔

جنرل سیکرٹری انور وقار کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بند ہیں اور آج اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer