مذاکرات ناکام، حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

 مذاکرات ناکام، حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرکے چینی کی برآمد پر مذاکرات کئے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت اور ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار میں فرق سامنے آگیا ہے جس پر حکومت نے چینی کے اضافی ذخائر کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے چینی کے اسٹرٹیجک ذخائر اور قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ اجلاس وزارتِ غذائی تحفظ کے ساتھ آئندہ ہفتے ہوگا۔وفاقی وزیر طارق  بشیر چیمہ نے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی وافر مقدار میں ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگرملزایسوسی ایشن نے موجودہ اسٹاک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جب کہ سندھ میں 40 فیصد گنے کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے مطابق چینی کے اسٹاک کی صورتحال واضح ہونے تک برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ گنا کم پیدا ہو اور ہمیں چینی درآمد کرنی پڑ جائے۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے واضح طور پر کہا کہ مہنگی چینی باہر سے درآمد کر کے کیسز بھگتنا نہیں چاہتے ہیں، جمعرات کو شوگر ملز ایسوسی ایشن سے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer