ترک صدر ایردوان کے قافلے کو  کیوں روک دیا گیا؟ ویڈیو وائرل

Turkish traffic officer stopped Turkish President
کیپشن: Turkish traffic officer stopped Turkish President
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترک ٹریفک آفیسر نے ایمبولینس کے لئے ترکی کے  صدر ایردوان کے قافلے کو روک دیا پہلے ایمبولینس کو راستہ دیا پھر صدر ایردوان کے قافلے کو جانے کی اجازت دی۔

سوشل میڈیا پر ترک پولیس افسر کی جانب سے صدارتی قافلے کو روکے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق ترک صدر ایردوان جب شہر انقرہ میں  اہم اجلاس کے لئے جانے کے لئے نکلے تو عین ان کی گاڑی کی آمدسے پہلے ایمبولینس کا سائرن سنائی دیا جس پر ترک ٹریفک پولیس افسر نے صدارتی قافلے کی اسکواڈ کار کو رکنے کا اشارہ کردیا۔ جبکہ ایمبولنس کوپہلے گذرنے کا اشارہ دیا گیا جس پر سائرن بجاتی ایمبولنس کے گذرنے  کے بعد صدر ا یردوان کے قافلے کو گذرنے کی اجازت دی گئی۔