ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کیسز میں کمی آنے لگی, 70 نئے کیسز رپورٹ

dengue cases in lahore
کیپشن: dengue cases in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈینگی کے کیسز میں کمی آنے لگی ۔ سرکاری سطح پر 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 70 نئے مریضوں کی تصدیق ،مرض کی شدت کے باعث 2 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔
شہر میں ڈینگی کے کیسز بدستور رپورٹ ہو رہے ہیں، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 70 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران ڈینگی سے  2 افراد جان  کی بازی ہارگئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 ہزار 97 ہو چکی ہے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 874 ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں انسپکشن کے دوران 295 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔