شادی سے دو روز قبل لڑکی گھر کی دہلیز پر قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس

شادی سے دو روز قبل لڑکی گھر کی دہلیز پر قتل، وزیراعلیٰ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) گلبرگ میں نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڑ پر 24 سالہ حرا گھر میں موجود تھی جس کا والد گھر کی دہلیز پر پہنچا جس کے لئے حرا دروازہ کھولنے کے لئے گئی جہاں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسے دبوچ لیا جبکہ والد کے بچانے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے چند قدم فاصلے پر لیجا کر حرا پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق تین روز بعد حرا کی شادی تھی، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےگھر کےباہر لڑکی کے قتل کےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئے  سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کر لی،وزیر اعلیٰ نے واقعےمیں ملوث ملزمان کوجلد سے جلد گرفتار کرنےکاحکم دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer