ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اچانک اسلام آباد روانہ، وجہ سامنے آگئی

نواز شریف اچانک اسلام آباد روانہ، وجہ سامنے آگئی
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif, NAB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔جاتی امرا کے باہر کارکنوں نے نواز شریف کو الوداع کیا۔

جاتی امرا سے اسلام آباد روانگی سے قبل لیگی ایم پی اے مرزا جاوید نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی گاڑی پر گل پاشی کی۔ میاں محمد نواز شریف نے لیگی کارکنوں سے مصافحہ کیا اور ان کی محبت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ کارکنوں اور لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کی جانب سے یا اللہ یا رسول میاں نواز شریف بے قصور کے نعرے بھی لگائے گے۔ کارکنوں کے نعروں کا جواب نواز شریف نےہاتھ ہلا کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer