سٹی 42: عید سے قبل عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔
پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 6، 6 روپے کمی کردی گئی ۔ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے سستا کردیا گیا, جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 80 پیسے سستا کردیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔
وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا .

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل ایک ہفتے کے لیے کیا گیا ہے۔