عرفان ملک:پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراساں کرنے اور نجی تصاویر لیک کرنے کے الزامات عائد کر دیے ہیں، جبکہ اس حوالے سے ان کے بیان کی مزید تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔
مومنہ اقبال کے مطابق ثاقب چدھڑ کے پاس ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر مختلف افراد کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے نہ صرف ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی اور شادی کے معاملات میں بھی رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے۔
اداکارہ نے متعلقہ سائبر کرائم حکام سے استدعا کی ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز کی مزید شیئرنگ فوری طور پر روکی جائے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مومنہ اقبال کے بیان کے بعد ثاقب چدھڑ کو موبائل فون فرانزک کیلئے جمع کروانے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے فرانزک تجزیے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے اور تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔