ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت چوک میں بجلی کی طویل بندش، شہری سراپا احتجاج

لیاقت چوک میں بجلی کی طویل بندش، شہری سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: لیاقت چوک کے علاقے میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ چالیس گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے شہریوں نے بتایا کہ آئے روز ٹرانسفارمر خراب ہو جاتے ہیں جس کے باعث علاقہ مسلسل مسائل کا شکار رہتا ہے۔

مظاہرین کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پوری رات جاگ کر گزارنی پڑی جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں علاقہ مکینوں نے شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر لیسکو حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔