ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بینکوں سے بھاری رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کیلئے اہم خبر

 بینکوں سے بھاری رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :سندھ پولیس نے بینکوں سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کیلئے  پولیس سکیورٹی کا اعلان  کردیا۔

 کراچی میں بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام  کیلئے سندھ پولیس کا یہ اقدام سامنے آیا ہے،شہریوں کو  اس سہولت سے متعلق  آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشن پولیس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کی جانب سے بینکوں کے باہر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جس میں  شہریوں کو رابطے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  تاہم  پولیس سکیورٹی فراہمی کے  اعلان کے باوجود شہری پولیس سکیورٹی نہیں لے رہےجو پولیس پر عدم اعتماد کی واضح دلیل ہے۔