ویڈیو؛پاکستانی بچے کے ڈانس پر ٹائیگر شیروف کی حیران کن خواہش

ویڈیو؛پاکستانی بچے کے ڈانس پر ٹائیگر شیروف کی حیران کن خواہش
کیپشن: tiger shroff
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک باکستانی بچے کی ویڈیو خوب دھوم مچا رہی ہے، اس ویڈیو میں بچے کو مختلف ڈانس سٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پر معروف بھارتی اداکار   ٹائیگر شیروف نے بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مائیکل جیکسن اور بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف سے متاثر پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچادی۔بھارتی اداکار و معروف ڈانسر ٹائیگر شیروف بھی اپنے پاکستانی مداح سے ملنے کے لئےبے چین ہیں ان کا کہنا ہے کہ کسی دن اس بچے سے ضرور ملاقات کروں گا۔

فن اور سوشل میڈیا کی سرحدیں نہیں ہوتی، اس بات کو ثابت کیا ہے ایک پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہوبہو ٹائیگر شیروف کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔

بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سبحان سہیل نے اپنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے، اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

M .SAJID .KHAN

Content Writer