وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہااسپیکر کا کردار عمران نیازی کے ذاتی ملازم جیسا بن گیا ہے ۔عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گے،عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  کی زیرصدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ حمزہ شہباز کہتے ہیں آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے،کھیل تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے،ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے،حمزہ شہبازنے کہا اسپیکر کا کردار عمران نیازی کے ذاتی ملازم جیسا بن گیا ہے ۔عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گے،عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔

مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔قرارداد میں گورنرکی تعیناتی کو روکنے کے غیرآئینی اقدامات کی بھی شدید مذمت کی گئی، حکمت عملی کے تحت پنجاب اسمبلی اجلاس میں پہلے بیس ارکان اسمبلی کوبھیجا گیا۔

قرارداد میں سپیکرپرویزالہٰی کیخلاف عدم اعتماد کیلئے آئین میں مقررکردہ 7 روز کی مدت پر عمل نہ کرنےکےاقدام کی بھی سخت مذمت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم نوازکے بارے میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی جبکہ رہنماؤں کاکہناتھاکہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور بداخلاقی کے کلچرکو پروان چڑھایا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer