عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹس، تصاویر بھی شیئر کردیں

عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹس، تصاویر بھی شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی بیٹی دُعا کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی دُعا کے ہمراہ لی گئی ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ بےحد خوش ہیں،بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کیپشن کچھ اس طرح لکھا:سالگرہ مبارک دعائے عامر
          سالگرہ مبارک دعائے عامر
پھلو پھولو پروان چڑھو
آگے بڑھو منازل سَر کرو
چلتی رہو آنکھیں تَر کرو
تصادم سے بچو کبھی نہ گرو
اور کبھی کبھی ہم سے بھی ملا کرو

اُنہوں نے بیٹی کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو 22ویں سالگرہ مبارک ہو، ہم 4 ہیں۔‘

اس کے علاوہ عامر لیاقت نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی پالتو بلی کے گلے لگ کر سو رہے ہیں۔عامر لیاقت نے بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دُعا! اب میں سو رہا ہوں بہت دور ہوں مگر سالگرہ مبارک بہت قریب سے۔‘

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے دوسری شادی طوبیٰ اور تیسری شادی دانیہ سے کی۔